چناب کے کٹائو سے متاثرہ گائوں چاہ چورا کے رہائشیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کم و بیش 50لاکھ کی لاگت سے خصوصی حفاظتی سٹڈز مکمل کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ ورائچ نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے کٹائو سے متاثرہ گائوں چاہ چورا کے رہائشیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کم و بیش 50لاکھ کی لاگت سے خصوصی حفاظتی سٹڈز مکمل کیے جا رہے ہیں اور حفاظتی اقدامات کی تکمیل کے بعد انشاء اللہ یہ گائوں مزید کٹائو سے محفوظ ہو جائیگا۔

انہوں نے محکمہ انہار کے ایکسئین محمد فاروق اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی سٹڈز کی برو قت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ اگلے فلڈ سیزن میں گائوں کو کٹائو سے بچایا جا سکے انہوں نے کٹائو کے موقعہ پر جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے فوری طور پر دریا کے کٹائو کو روکنے کے لئے خصوصی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے حفاظتی سٹڈز کو مکمل کیا جا رہا ہے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں میڈم جویریہ رندھاوا،ایکسئین انہار قادر آباد محمد فاروق اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گائوں کے معززین اور رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ خود اس کام کی نگرانی کرتے ہوئے اس کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائے گئے،گائوں کے رہائشیوں نے کٹائو سے بچائو کے سلسلہ میں فراہم کردہ فنڈز اور دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :