لیگی حکومت پورے ملک کو ٹھیکے پر چلانا چاہتی ہے، معین الدین

سرکاری ہسپتالوں کے ریڈیالوجی اور پتھالوجی جیسے اہم ترین شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)تحریک انصاف پی پی 68کے رہنمامیاں معین الدین نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت پورے ملک کو ٹھیکے پر چلانا چاہتی ہے سرکاری ہسپتالوں کے ریڈیالوجی اور پتھالوجی جیسے اہم ترین شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مریض پہلے ہی سسک سسک کر مر رہے ہیں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کا مزید خانہ خراب کرنے کی ٹھان لی ہے صحت جیسا اہم شعبہ پہلے ہی نجی اداروں کے حوالے کیا جا چکا ہے جو غریب مریضوں کی کھال اُتار رہے ہیں لوگ اپنی زمینیں بیچ کر علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں صحت کے شعبے کو خالصتاً حکومتی تحویل میں ہونا چاہیے لیکن ن لیگی حکومت ہر شعبے سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے جو غریبوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر دائرہ حیات تنگ کرنے کی بجائے انہیں ریلیف پہنچائیں