ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس سی کی ادویات عام مریضوں کی پہنچ سے دور،سفارش کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس سی کی ادویات عام مریضوں کی پہنچ سے دور۔ ہسپتال میں سفارش کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا جس سے مریض خوار ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع قصورمیں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد انتہائی حدتک بڑھ چکی ہے جبکہ ہزاروں مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی ادویات کے حصول کیلئے روزانہ کی بنیاد پر خوارہوتے دکھاتی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریضوںکاکہناہے کہ ہسپتال میں عام طورپر ادویات کی فراہمی کی بجائے ہسپتال میں مخصوص افراد رشوت لیکر ادویات فراہم کرتے ہیں اور اس حوالہ سے ہسپتال انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں جبکہ پنجاب حکومت کے دعوے اوروعدے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت دیکھ کر جھوٹے اوربے بنیاد ثابت ہوتے ہیں ۔ہیپاٹائٹس کے مریضوں نے بتایاکہ ہسپتال می کوئی بات سننے کوتیارنہیں ہے ذلیل وخوار کیاجاتاہے۔ جب ایم ایس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوںنے کہاکہ مریضوں کو شیڈول کے مطابق میڈیسن دی جاتی ہے۔