سیالکوٹ ،تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مشہور برانڈ کی بیکری کو لوٹ لیا ڈاکواسلحہ کے زور پر ساڑھے چار لاکھ رو پے کی سیل لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مشہور برانڈ کی بیکری کو لوٹ لیا ڈاکواسلحہ کے زور پر ساڑھے چار لاکھ رو پے کی سیل لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں واقع مشہور برانڈ گورمے بیکری کو مینجر ثاقب محمود اپنے دو دیگر ملازمین کے ہمراہ رات کے وقت بند کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکو بیکری میں داخل ہو ئے اور عملہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بناکر تقریبا ساڑھے چار لاکھ رو پے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :