تعلیمی ادا روں کی مزید بہتری اور اساتذہ اور سٹاف کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘صدیق الفاروق

بچوں کی بہتر نگہداشت کیلئے جانکی دیوی ہسپتال میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کئے جائیں گے،انسانیت کی خدمت اوربہتر مستقبل کے بنیاد ہمارامشن ہے‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا ڈے کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان ماڈل ایجو کیشنل انسٹی ٹیویشن کے اساتذہ اور طلباء کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں تعلیم او ر صحت کی سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا کی جائیں گی اور بچوں کی بہتر نگہداشت کے لیے جانکی دیوی ہسپتال میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر تعینات کئے جائیں گے،انسانیت کی خدمت اوربہتر مستقبل کے بنیاد ہمارامشن ہے۔

یہ باتیں انہوںنے ٹرسٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول راوی روڈ میں ٹیچرز کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تقریب میں سیکرٹری ایجو کیشن ونگ نسرین مہدی۔ سکول ہیڈ ماسٹر جمشید مرزا ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،پرنسپل ام کلثوم ،محمد عدیل ،آصف شہزادسمیت دیگر اساتذہ اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ بچے جتنی زیادہ ترقی کریں گے والدین اتنا ہی خوش ہوںگے کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں لہذا انکی بہتر نشو ونما اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تعلیمی ادا روں کی مزید بہتری اور اساتذہ اور سٹاف کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ایجو کیشن نسرین مہدی نے چیئرمین بورڈ کے تعلیمی ادا روں کے لیے اقدامات کی خوب الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے ہمارے اہم مسائل حل کر دیے ہیں دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انکی قومی خدمات کسی عبادت سے کم نہیں۔

ہیڈ ماسٹر جمشید مرز ا نے ڈے کیئر سنٹر سمیت اد ارہ کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر چیئر مین اور سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اد ارے کی تعلیمی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔بعدا زاں چیئرمین بورڈ محمدصدیق الفاروق نے حضرت عائشہ صدیقہ گرلز ڈگری کا لج میں بھی ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح کیا انکا کہنا تھا کہ ڈے کیئر سنٹر میں ٹیچرز کے بچوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی اور اسطر ح انکا اہم اور دیرینہ مسئلہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :