پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سر سید احمد خان پر سیمینار آج ہوگا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سر سید تعلیم و تہذیب و اخلاق فائونڈیشن کے اشتراک سے سر سید احمد خان کی یاد میں سیمینار بروز جمعرات (آج) صبح 10:30بجے الرازی ہال میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی،سر سید تعلیم و تہذیب و اخلاق فائونڈیشن کے کنوینر سید محمود اسداللہ ، جسٹس (ر) ایم اے شاہد صدیقی ،پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج کوپر روڈ لاہور مسز فرزانہ شاہین و دیگر شرکت کریں گے۔