Live Updates

نواز شریف کے خلاف چالیں چلنے والے ناکام ہونگے، ساجدہ وسیم

عوام جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو مستردکرچکے،2018کے الیکشن کے بعد عمران خان اور شیخ رشید لندن میں ہونگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجد وسیم ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف چالیں چلنے والے ناکام ہونگے۔پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے والے ملک کے دشمن کیسے ہو سکتے ہیں۔اصل میں پاکستان کا دشمن چار کا ٹولہ ہے۔جس نے پوری قوم کو یرغمال بنائے رکھا ہے۔2018کے الیکشن کے بعد عمران خان اور شیخ رشید لندن میں ہونگے۔

(جاری ہے)

عوام جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو مستردکرچکے ہیں اس کا ثبوت ضمنی انتخابات میں ان کو مل چکا ہے۔پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم پورہ میں یوتھ ونگ کی عہدیداروں کے اعاز میں دیے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف نے 2013کے الیکشن سے قبل جو عوام سے وعدے کیے ان کو پورا کیا ہے۔ملک سے توانائی اور دہشتگردی جیسے بڑے بحرانوں کو ختم کیا ہے۔قوم کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے اور پاکستان شریف فیملی کی قیادت میں ترقی کی منازل تح کرتا رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات