ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے،ملک علی قادر عباس

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں کسی بھی قسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خاتمہ کے لیے منتخب ضلع کونسل کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے ٹھیکہ جات میں میرٹ کامدنظر رکھا ہے ملک علی قادر عباس نے کہا کہ ضلع میں تفریح کی سہولت کے لیے قائم پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے سیکورٹی کے پیش نظر پارکوں میں سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جارہے ہیںاس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عماراجمل چوہدری،چوہدری محمدوسیم،میاں صداقت خان،وسیم انور اکبر بھٹی،میاں محمد اقبال جیوے کااور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری بھی موجود تھے۔