حاصل پور ، بس اور ٹرالر میں تصادم دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق 8 شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈائیو بس اور ٹرالر میں تصادم دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق آٹھ افراد شدید زخمی جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول پور ریفر کردیا گیا تفصیل کے مطابق فیصل موور کمپنی کی ڈائیو بس جو کہ صادق آباد سے براستہ قائم پور شاہ پور شریف فیصل آباد جا رہی تھی جب بس شاہ پور کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں سمیرا شاہین دختر ڈاکٹر محمد شاہین بعمر 26سال فیصل آباد ،آصفہ دختر ڈاکٹر محمد فاروق احمد بعمر 27سال سکنہ رحیم یار خاں ،سنیل کمار ہندو ولد دامن لال بعمر 45سال سکنہ جیکب آباد ،عبدالحمید ولد فضل محمد بعمر 42سال سکنہ فیصل آباد جوکہ صادق آباد سے فیصل آباد جارہے تھے دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاول پور ریفر کردیا گیا ہے ۔مقامی پولیس تھانہ قائم پور نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :