تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں‘آئی جی پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نوازخان

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں‘آئی جی پنجاب ..
راولپنڈی 18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ کوئی پولیس فورس عوا می تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پا سکتی، پولیس افسران ہر سطح پر عوام سے رابطوں میں اضافہ کریں اور شہریوں کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ یونیفارم میں مجرموں کا ساتھ دینے اور جرائم پیشہ لوگوںکی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس اہلکار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میںلائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیس لائینز راولپنڈی میں ریجن کے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پی کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

دربار میں آر پی او ر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی،ڈی پی اوز اٹک ، چکوال اورجہلم ، سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف، کائونٹر ٹیررا ز م ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، اسپیشل برانچ اور راولپنڈی ریجن کے سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں رسک الائونس کی بحالی، افسران کی تیزترقی ، بلٹ پروف جیکٹوں کی فراہمی اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ محکمہ پولیس میں شفافیت اور احتساب کا جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گے ہیں جن کے تحت پنجاب بھر میں تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے گے ہیں اورایف آئی آر کی رجسٹریشن میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے اور کسی بھی ناانصافی یا زیادتی کی صورت میں آن لائن شکایت اندراج کرائی جا سکتی ہے، جس کی نگرانی اعلی پولیس افسران کرتے ہیں، تاکہ پولیس کو عوام دوست بنایا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ میںپنجاب پولیس کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے بطور والد ہر ضرورت اور مسائل پر پوری نظر رکھوں گااور ہرجائزمسئلے کو حل کرونگااورپولیس کی مراعات میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات جنگی بنیادو ں پر کئے جا رہے ہیں جن میں ڈیلی الائونس میں اضافہ ، صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کیلئے صاف ستھری رہائشوں اور اعلی معیار کے کھانے کی دستیابی شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے مزیدکہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 400 1پولیس افسران اور ہلکاروں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ کیونکہ پولیس دہشتگر دی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے اور افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام میں احساس تخفظ پیدا کیا۔

انہوںنے کہاکہ تفتیش کے جدید طریقے استعمال کئے جائیں اور تشدد سے مکمل اجتناب کیا جائے اور پولیس مظلوم کا ساتھ دے اور عوام کے مسائل حل کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کی جائے اور عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے پنجاب کی تمام پولیس لائینز میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے احکامات جاری کئے اور راولپنڈی پولیس لائینز میں پانی کی فراہمی کیلئے جدید ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :