دسواں ایشیا کپ ہاکی سپر فور مرحلہ، بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، بھارت کے گرجانت سنگھ نے میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گول کر کے ٹیم کو شکست سے بچایا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

دسواں ایشیا کپ ہاکی سپر فور مرحلہ، بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ بھارت کے گرجانت سنگھ نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو شکست سے بچایا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں فیورٹ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تیسرے کوارٹر میں جنگ جون لی نے گول کر کے کوریا کو بھارت کے خلاف برتری دلائی تاہم بھارت کے گرجانت سنگھ نے میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر کے کوریا کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

متعلقہ عنوان :