قائد اعظم ٹرافی چوتھا مرحلہ، اسلام آباد اور نیشنل بینک کے درمیان میچ ڈرا، عابد علی کی ناقابل شکست ڈبل سنچری

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

قائد اعظم ٹرافی چوتھا مرحلہ، اسلام آباد اور نیشنل بینک کے درمیان میچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں اسلام آباد اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا، اسلام آباد کے محمد عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی اور231 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے نیشنل بینک کو تین پوائنٹس دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ کلب گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے چوتھے اور آخری روز اسلام آباد کی ٹیم نیشنل بینک کی پہلی اننگز 553 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عابد علی نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری سکور کی، وہ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے تاہم دوسری طرف کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا، عابد علی نی231 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، الطاف احمد نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیشنل بینک نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 85 رنز بنا لئے تھے، علی اسد 37 اور نوید سرور 33 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :