ہمارا اصول یہ ہے کہ جان ہے تو جہان ہے سب سے پہلے سیفٹی اس کے بعد کام ہماری ترجیح ہے، حیدرآبا د میںحیسکو سیفٹی سیمنارسے چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کا تقریب سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حیسکو لیبر ہال حیدرآبا د میںحیسکو سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں حیسکو کے تمام افسران اور لائن اسٹاف نے شرکت کی اس موقع پر حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصول یہ ہے کہ جان ہے تو جہان ہے سب سے پہلے سیفٹی اس کے بعد کام ہماری ترجیح ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام ملازمین کو سیفٹی کی تربیت ملے جس کیلئے ہم نے آرٹی سی میں بہتر تربیتی ماحول دینے کیلئے محترم عبدالستار سوہو کو پرنسپال مقرر کیا ہے خوف کو اپنے اندر سے نکال دیں اور شوق سے کام کریں کامیابی آپکا مقدر بنے گی آپ سب مل کر آج عہد کریں کہ ہم اور آپ مل کر ادارے کی ترقی کیلئے کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ا س موقع پرسی بی اے کے قائد کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے یہ پروگرام منعقد کرایا ہے اور آپ تمام کو ہدایات دی ہیں کہ سیفٹی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے کام کریں گے اور ادارے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ آپ کی اور ادارے کی نیک نامی ہو میں توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ کوئی بھی حادثہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سی بی اے اور انتظامیہ مل کر بجلی چوروں کا خاتمہ کریںگے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وایڈمن اینڈ ایچ طارق مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے سیفٹی اس کے بعد کام محنت کش اور ہنر مند افراد ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ،بجلی کی لائنوں پر فیلڈمیں کام کرتے وقت لاپرواہی برتنے والے ملازمین موت یا معذوری کا شکار ہوتے ہیں لہذا سیفٹی کے اصولوں پر 100فیصدعمل کرتے ہوئے کام کریں جبکہ اس موقع پر سی بی اے کے قائد عبدالطیف نظامانی نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سیفٹی بعد میں کام ،ہے یہ ہم سب کا اعلان حیسکو کے محنت کش ہمارے ادارے کا سرمایہ ہیں موجودہ حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر تنخواہ دی ہے بی او ڈی کو تحلیل کرو اور واپڈا کو بحال کرو، نجکاری کا خطرہ موجود ہے کیونکہ ہماری کارکردگی بہتر نہیں ہے ہر ماہ کسی کوایل او ای نہیں دیا جائے گا بلکہ تین ماہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ایل او ای دیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اور صحت ایک امانت ہے ہم اس امانت کا خیال نہیں کرے ہیں ہم اپنے ہنر کو حفاظتی اقدامات ٹی اینڈ پی، پی پی ای کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل کو جاری و ساری رکھیں۔

اس موقع پر ہم تمام محنت کش ساتھیوں سے التجاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپکو زندگی کی نعمت سے نوازہ ہے آپکے والدین اور بیوی بچے آپکی ملازمت اور زندگی کی بناء پر خوشحالی اور آپ کی موجودگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں خدارا ایسے کام کو ہاتھ نہ لگائیںجس سے آپکی موت ومعذوری ہو جن کو بجلی کے کام کے لئے اتھورائز نہیں کیا گیا ہے وہ اس کام سے انکارکردیں اور جو اس کا م کو کرنے کی مہارت رکھتا ہے وہ مکمل تسلی کے بعد کام کرے انہوں نے کہ میں ان شہید اور معذور ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتا وں جنہوں نے اپنی زندگی کا نذرانہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے پیش کیا۔