حیسکوچیف ایگزیکٹو نے حیسکو ریجن کے چاروںآپریشن سرکلوں کے افسران سے کارکردگی کے بارے میں میٹنگ کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) حیسکوچیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے حیسکو ریجن کے چاروںآپریشن سرکلوں کے سپرنٹینڈنگ انجینئرز ، ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ،ڈپٹی کمرشل منیجر، ریونیو افسران اور ایس ڈی اوز سے حیسکو کانفرنس ہال میں کارکردگی کے بارے میں میٹنگ کی گئی۔اس موقع پر حیسکو چیف رحم علی اوٹھونے میٹنگ میں ہدایات دیں کہ واجبات کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنائیں ،بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور بجلی چوری کو روکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے لہٰذا بلا تفریق نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ادارہ تب ہی سکون سے رہ سکتا ہے جب اس کا صارف اس کی سروسز سے خوش رہی اسی لئے صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی اور بجلی کا بل وقت پر پنہچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے ہمارہ ادارہ ترقی کرے گا بجلی سے متعلق شکایات کا فوری حل ہماری ذمہ اداری ہے ، واجبات کی وصولی ، لائن لاسسز کم کرنا ہمارے فرائض منصبی ہیں تمام فیلڈ افسران کی ذمے داری کہ صارفین کی شکایات کو خوش اسلوبی سے سنیںاور اس کے فوری حل کیلئے اقدامات کریںکیونکہ عوام کی سہولت کیلئے ہی آپکے ایس ڈی اوز،ایکسیئنزموبائل نمبر ز بجلی کے بلوں پر شائع کئے گئے ہیں اگر کسی بھی فیلڈ افسر نے صارف کا فون اٹینڈ نہیں کیا تو وہ فرائض میں غفلت کا مرتکب ہوگااس خلاف مروجہ قانون کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی حیسکو حکام نے فرائض میں غفلت برتنے اور خراب کارکردگی پر ایس ڈی او تلہار عبدالخالق میرانی کو معطل کردیا گیا ہے، میٹنگ میں سپرنٹینڈنگ انجینئرآپریشن سرکلI-، حیدرآبادمحمد اکبر درانی ، آپریشن سرکل لاڑمحمد فاروق افغان، آپریشن سرکل میرپورخاص کے عبدالحق میمن ، آپریشن سرکل نوابشاہ کے ملک امتیاز الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل ، ڈپٹی کمرشل منیجر، ریونیو آفیسر، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔