فیصل آباد،تین منشیات فروش گرفتار ، چرس برآمد ، مقدمات درج

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے 3.665کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ مرید والہ اورتھانہ سرگودھاروڈپولیس نے مختلف کاررائیوںمیں منشیات فروش ملزمان اکرام اللہ،یامین اورمقصود عالم کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سی3.665کلو گرام چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تھانہ روڈالہ پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم اکرام اللہ کوگرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سی1.280گرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ مرید والہ پولیس نے ملزم یامین کوگرفتارکرکے قبضہ سی1.255گرام چرس برآمدکی۔ تھانہ سرگودھا روڈ نے ملزم مقصود عالم کے قبضہ سی1.130گرام چرس برآمدکرکے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :