گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فوٹو گرافی و جرنلزم سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ اور مشہور کیمرہ ساز کمپنی نیکون کے باہمی تعاون سے فوٹو گرافی و جرنلزم سے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت ڈین آرٹ و سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مغیث احمد نے کی، انچارج شعبہ ذرائع ابلاغ مس سلمیٰ عنبر نے بھی تربیتی ورکشاپ کے فوائد و مقاصد کے بارے میں اپنے خیالات اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نیکون کمپنی کے نمائندہ سید قطب زبیر اور ٹیکنیکل ایڈوائزر عدنان نذیر نے بھی موضوع کے حوالے سے اپنے تجربے و مفید معلومات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا، ورکشاپ کے آخر میں ڈین سوشل سائنسز نے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔