فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں کل بجلی بندرہے گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مختلف علاقوں میں کل بجلی بندرہے گی۔فیسکوترجمان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرضروری مرمت کے کام کے باعث آج19اکتوبر کوصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک، 132کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن سے نکلنے والے گلشن اقبال کالونی فیڈر20اکتوبر کوصبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر اڑھائی بجے تک، 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے کمال ، نوروالے، رسول پور اور زیڈ ٹی ایم فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک، 132کے وی نشاط آبادگرڈسٹیشن سے نکلنے والے بھائی والا، چناب سٹیل، رحمت آباد اور حاجی آباد فیڈرصبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک، 132کے وی کمالیہ گرڈسٹیشن سے نکلنے والے ریلوے روڈ اور پاٹلی فیڈر132کے وی پیرمحل گرڈسٹیشن سے نکلنے والے جنونیج والا اورنور شاہ فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :