دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اہل بیت سے محبت ضروری ہے ، علامہ مطیع الحسن

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

خانپور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) علامہ مطیع الحسن نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اہل بیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے اور اہل بیت سے محبت اور عقیدت کے بغیر انسان کی زندگی فضول ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت کے صدقے ہی دنیا بنائی ہے اور ہم سب کو بھی چاہیے کہ ہم اہل بیت سے محبت کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل بیت کی تعلیمات پر روشنی ڈالنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر ذاکرین ،علامہ طارق حبیب ،اختر حسین شمسی ،زاہد دھریجہ ،قاری ظہور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :