نامور سائنسدان ڈاکٹر سلیم الزماں کا120 واںیوم پیدائش کل منایا جائے گا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

عارفوالا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کا120 واںیوم پیدائش کل 19 اکتوبربروز جمعرات کو منایا جائے گا، وہ19 اکتوبر 1897ء کو لکھنومیں پیدا ہوئے تھے، 1983ء میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (بی سی ایس آئی آر) کی بنیادرکھی تو وہ اس ادارے کے بانی چیئرمین تھے، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کو ملک اور بیرون ملک کئی اعزازات ملے تھے، حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازاجبکہ بیرون ممالک سے ملنے والے اعزازات میں سوویت سائنس اکیڈمی،کویت فائونڈیشن کے طلائی تمغے ، برطانیہ کی رائل اکیڈمی آف سائنسز اورولیکن اکیڈمی آف سائنسز کی رکنیت سرفہرست تھیں ، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی 14 اپریل1994ء کو انتقال کرگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :