پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، خواتین سمیت 7 افراد گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، خواتین سمیت 7 افراد گرفتار
عارفوالا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، خواتین سمیت 7 افراد گرفتار، 50لیٹرشراب ،410گرام چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق مرلے چوک کے نزدیک تھانہ قبولہ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آفتاب سکنہ بہاولنگر ، عمران نذیر سکنہ کرسچن کالونی اور دلووالہ کے نزدیک سے زاہد حسین سکنہ81/EB کو گرفتارکرکے 50لیٹرشراب جبکہ نواحی گائوں 81/EB کے نزدیک سے عشرت فاطمہ اور ریشم بی بی زوجہ ریاض کو گرفتارکرکی410 گرام چرس برآمد کرلی ،اسی طرح پولیس نے نواحی گائوں 78/EBسے شوکت علی کھوکھر سکنہ81/EB کو ناجائز کاربین12 بور سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا اور الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :