بھارتی ایجنسی’’را‘‘ اوراین ڈی ایس کا دہشتگردوں کوپاکستانی پاسپورٹ دینے کا منصوبہ

دہشتگردوں کو12 سو سےزائد پاسپورٹ دیکرسرحدی علاقوں طورخم،چمن، کنار کے راستے پاکستان میں داخل کرنے کا منصوبہ، دہشتگردحساس مقامات اور میڈیا پرسنز کونشانہ بنا سکتے ہیں۔وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 19:19

بھارتی ایجنسی’’را‘‘ اوراین ڈی ایس کا دہشتگردوں کوپاکستانی پاسپورٹ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر2017ء ) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء للہ خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور سکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک طالبان کے دہشتگردوں کوافغان پاسپورٹ دینے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کو12 سو سےزائد پاسپورٹ دے کرپاکستان میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ پاسپورٹ ملا فضل اللہ گروپ کے لوگوں کو دیے جا سکتے ہیں۔ شرکاء اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دہشتگردوں کو پاسپورٹ دینے کا منصوبہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور این ڈی ایس نے مل کر بنایا ہے۔ دہشتگردوں کو سرحدی علاقوں طورخم، چمن، کنار کےراستے پاکستان داخل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح دہشتگرد پاکستان میں حساس مقامات اور میڈیا پرسنز کو نشانہ بنا سکتے ہیں،

متعلقہ عنوان :