لاڑکانہ ڈویژن کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے،کمشنر لاڑکانہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ ڈویژن کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ بنیادی سہولیات عوام کو ان کے در پر پہنچ سکیں اس کے ساتھ ڈرینج، صفائی اور لائیٹنگ کے بھی کام کو بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے اپنے دفتر میں ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جس میں لاڑکانہ ڈویزن کے اندر جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر ایم اینڈ آر اسکیموں پر غور و خوص کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ و قمبر شہدادکوٹ نے ایگزیکیوٹو انجنیئر پراونشل ہائی ویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پراگریس رپورٹ مانگی جو نہ دینے پر ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایگزیکیوٹو انجنیئر پراونشل بلڈنگ کی کارکردگی بہتر نہیں جس کے باعث گذشتہ سال بھی فنڈز لیپس ہوئے اور کئی اسکیمیں مکمل نہ ہوسکے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو وقت کے اندر مکمل کیا جائے جبکہ ان کاموں کے معیار کا بھی خاص خیال رکھا جائے جبکہ ٹھیکہ داروں کو ایڈوانس پیمینٹ بھی نہ دی جائے۔