لاڑکانہ ،کرکٹ پر جوا لگانے کا جرم ٹابت ہونے پر 5 ملزمان کو ایک سال تک روزانہ اسکولوں کی صفائی کرنے کی سزا سنا دی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ میں عدالت کا انوکھا فیصلہ، کرکٹ پر جوا لگانے کا جرم ٹابت ہونے پر 5 ملزمان کو ایک سال تک روزانہ اسکولوں کی صفائی کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد علی گبول کی عدالت کرکٹ پر جوا لگانے کا جرم ٹابت ہونے پر 5 ملزمان عبدالستار جویو، نورل شر، غضنفر، ارشاد اور عابد کو اسکولوں کی ایک سال تک صفائی کرنے اور 2- 2 سو روپے جرمانہ لگانے کی سزا سنادی ہے۔

ملزمان رتوڈیرو شہر کے تین پرائمری اسکولوں میں ایک سال تک روزانہ صفائی کرینگے۔ متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ہر ماہ ملزمان کی صفائی کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائینگے۔ ملزمان کو تھانہ رتوڈیرو کی پولیس نے ایک ماہ قبل بکیز کے ذریعے کرکٹ پر جوا لگایا تھا اور ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کیا جس کے بعد عدالت نے سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :