عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے ڈینگی سے متاثرہ پشاور کی چودہ یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی مہم کاآغاز

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے ڈینگی سے متاثرہ پشاور کی چودہ یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی مہم کاآغاز کردیا ایک ہفتے تک جاری مہم کے دوران چھیانوے ہزار سات سو اٹھاسی گھروں کو کلئیر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہم میں گھروں سے باہر تین سو پچاسی اور اندر کے لیے ایک سو چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سولہ گاڑیوں کے ذریعے مچھر مار سپرے اور فیومیگیشن بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :