خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں گرفتارملزم کو ضلع کچہری میں آزاد چھوڑ دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں گرفتارملزم کو ضلع کچہری میں آزاد چھوڑ دیا،ملزم ہتھکڑیوں میں شہریوں سے گپ شپ لگاتا رہا،پولیس اہلکارغائب رہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس نے انوکھا کارنامہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ملزم کو ضلع کچہری میں آزاد چھوڑ دیا ،ملزم کامران عرف ٹیلی نارہتھکڑیاں ہاتھوں میں ڈالے احاطہ عدالت میں آزاد گھومتا رہا،ملزم پیشی کے لیے آنے والے دیگر شہریوں سے گپ شپ بھی لگاتا ہے،ملزم کو تھانہ اکوڑی سے پولیس اہلکار عدالت پیشی کیلئے لائے تھے ،مقامی افراد کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو چھوڑ کر چائے پینے گئے تھے،ملزم کچہری میں پولیس اہلکاروں کی تلاش میں گھومتا رہا۔