پشاور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈسکولوں کی فیس بڑھانے کا نوٹس لے لیا،چیف ایگزیکٹوکنٹونمنٹ بورڈ کورپورٹ جمع کرانے کا دے دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پشاور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈاسکولوں کی فیس بڑھانے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹوکنٹونمنٹ بورڈ کورپورٹ جمع کرانیکاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی اور جسٹس افسر شاہ نے کنٹونمنٹ بورڈاسکولوںکی فیس بڑھانے کے کیس کی سماعت کی ۔ ہائیکورٹ نے فیسوں میں اضافیکانوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹوکنٹونمنٹ بورڈکورپورٹ جمع کرانیکاحکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

فیسیں بڑھانے کے خلاف رٹ طلبا کے والدین نے دائر کر رکھی ہے ۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ فیسوں میں دو سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔نجی اسکولوں کی غیرمعیاری ٹرانسپورٹ کیخلاف کیس بھی عدالت میں سماعت ہوئی جسٹس وقاراحمد سیٹھ اور جسٹس یونس تھہیم نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سیکرٹری محکمہ تعلیم کو عدالت طلب کرلیا ۔ ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے فیسوں میں من مانااضافہ کیا۔ گاڑیوں کی چھتوں پرطلباکوبٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔ طلبا کے والدین نے غیرمعیاری ٹرانسپورٹ کیخلاف درخواست دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :