سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دیوالی کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارکباد

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:29

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دیوالی کے موقع پر ہندو اراکین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کومبارکباد دی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی امن، محبت اور انسانیت سے محبت کا تہوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی اس پرمسرت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی کو مبارکباد دی اور قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کیلئے ہندو برادری کی خدمات کو سراہا۔