کراچی ،پولیس کی توحید چوک لائینز ایریا میں کارروائی،2ملزمان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:27

کراچی ،پولیس کی توحید چوک لائینز ایریا میں کارروائی،2ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) بریگیڈ پولیس نے توحید چوک لائینز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئیڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی اور2 ڈکیت کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کرن نامی خاتون سے پرس اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزموں میں جاوید عرف جادو اور مدثر عرف موٹا شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہو،دوران تفتیش ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں کرنے انکشاف۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیشی عمل جاری ہے ،اور ان کے جرائم کا ریکارڈ کراچی کے تھانوں سے طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :