دادو ،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتارکرلیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:27

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) دادو پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او اے سیکشن دادو نے کا ررائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل عادی مجرم آصف برڑو کو دہرلیا، ملزم آصف ولد بانھو برڑو، موٹرسائیکل چھیننے، پولیس مقابلوں اور لوٹ مار کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ سیتا روڈ کی حدود میں 24 سال سے پولیس کو مطلوب ملزم علی خان عرف کشو چانڈیو گرفتارکرلیا گیا، ملزم پولیس کو 1993ع سے تھانہ لکھی در شکارپور کے کیس میں مطلوب تھا۔دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ وومین دادو کی ناکہ بندی چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب انعام یافتہ ڈاکو ذوالفقار عرف نائن زیرو چانڈیو نے پولیس کے آگے ہتھیار ڈال دیے،گرفتار ڈاکو ذوالفقار عرف نائن زیرو ولد صاحب خان چانڈیو ATC کا اشتہاری ہے جو قتل، ڈکیتی اور اغوا جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور حکومت کی جانب سے انعام یافتہ تھا۔

متعلقہ عنوان :