سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سہیل انور خان سیال

بلاول بھٹو زردای کا فلسفہ جمہوریت آج پوری آب و تاب کے ساتھ دن بدن وسعت اختیار کرتا جارہا ہے،وزیر داخلہ سندھ

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:26

سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سہیل انور خان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سانحہ کارساز کے شہداء کو برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ترخطرات اور دھمکیوں کے باوجود جب ملک کی عوام کو ظلم کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید پاکستان تشریف لائیں تو بزدلوں نے شرپسندانہ کاروائی کے ذریعے امن کو تباہ کرنا چاہا مگر سلام ہے ان جانثاروں کو جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت اور بی بی شہید کی حفاظت کی اور تاریخ میں امر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سہیل انور خان سیال نے مزید کہا کہ اپنی شہید اور عظیم والدہ کے ہونہار سپوت بلاول بھٹو زردای کا فلسفہ جمہوریت آج پوری آب و تاب کے ساتھ دن بدن وسعت اختیار کرتا جارہا ہے اور عنقریب ملک میں حقیقی جمہوری اقدار اور رویوں کا بول بالا ہوگا اور ظلم کا نظام اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :