گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد ..
تازہ ترین : 1
گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں ..

گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء)گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔گورنرنے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اوردہشت گردوںکیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔ گورنرنے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔گورنر نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 19:26:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں