کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،عسکری ونگ کے کارندوں سمیت 13ملزمان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:23

کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،عسکری ونگ کے کارندوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے عسکری کے کارندوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق عزیز بھٹی ، شاہ لطیف ٹاؤن اور کھوکھراپارکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان نظام الدین سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن،، نجم الاسلام عباسی سیاسی وابستگی،ایم کیو ایم لندن، ندیم ظفر عرف ندیم پیٹرسیاسی وابستگی،ایم کیو ایم حقیقی اور فیضان فاروق جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم پاکستان سے ہے کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی اور قائد آبادکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان محمد جمیل عرف جمی، سالک عظیم، نعمان خان، کاشف حسین، عبدالوہاب رشید عرف عبدل اور نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے سمیت متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عزیز بھٹی ، شاہ لطیف اور کھوکھرا پارکے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان میراج رسول سیال، محمد خورشید اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :