مصالحتی جج چکوال نے کئی سالوں سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروادیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:14

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) مصالحتی جج چکوال نے کئی سالوں سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروادیا۔

(جاری ہے)

ساجدہ بی بی بنام آصف حسین کا مقدمہ کئی سالوں سے دیگر عدالتوں میں زیر سماعت تھا جس پر فریقین نے مصالحتی عدالت سے رجوع کی۔ جس پرمصالحتی جج سید نصیر عباس نے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروا کے ان کو عدالتوں کے غیر ضروری چکروں سے اور پیسے کے ضیاع سے محفوظ کی۔

متعلقہ عنوان :