قصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،تین مشتبہ افراد سمیت28ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:14

قصور، پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،تین مشتبہ افراد سمیت28ملزمان گرفتار کرلئے ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے پولیس نے گزشتہ شب ضلع بھرکے چار مختلف مقامات تحصیلدار چوک قصور،موضع مان،نظام پورہ ،روسہ ٹبہ چونیاں،جمبر اور گلشن اڈاپھولنگر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن سرکل افسران کی نگرانی میں کیا گیاجس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران63گھروںکو چیک کیا گیا ،154افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ،سنگین مقدمات میں ملوث سات خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر6 افراد کو حراست میں لیا گیا ،6ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 6قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کی گئی ،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :