انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں تصادم ،7افراد جاں بحق،متعدد زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،ممکنہ طور پر کوچ مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکراگئی،مزید تحقیقات جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:14

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیہون کے نواحی علاقے لکی شاہ صدر کے قرین انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ممکنہ طور پر کوچ مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکراگئی ہو تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ کوچ اور وین میں سوار افراد کی تعداد واضح نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :