سہیل انور خان سیال کا کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:13

سہیل انور خان سیال کا کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ بزدل دہشت گرد اپنی مکروہ کاروائیوں سے قوم کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :