پنجاب کے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے سربراہوں کا پانچ رکنی وفد چین کے سات روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ

پاکستان اور چین کے مابین روستی اور محبت کے رشتے وقت کیساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں ،سردار محمد نسیم خان

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب کے لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے سربراہوں کا پانچ رکنی وفد چین کے سات روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ وفد میں میئر میٹروپولٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان، میئر لاہور کرنل مبشر، میئر بہاولپورنجم الحسن ہاشمی ، چیئرمین رحیم یارخان سردار احمد لغاری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اسلم کمبوہ شامل ہیں۔

وفد نے بدھ کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود اور دیگرسفارت کاروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاک چین دوستی ، باہمی تجارت ، سرمایہ کاری ، تجارت ،سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سردار محمد نسیم خان نے کہا کہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین روستی اور محبت کے رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں میں پائیدار معاشی روابط سے معاشی و اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے سربراہوں کے وفد کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر سماجی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بہتری لائی جائے گی۔ وفد میں شامل بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے کہاکہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی امن ، محبت اور روادری پر قائم ہے اور دونوں ملک میں ہر شعبہ زندگی میں تعاون کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ بعدازاں وفد نے ہوائی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے حکام نے اپنے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفننگ دی ۔

متعلقہ عنوان :