بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری

جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:12

بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سانحہ کارساز کے 10 سال مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماں اور کارکنوں نے بدھ کو یادگار شہدائے کارساز پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔تفصیلات کے مطابق یادگارِ شہدا کارسارز پر پربدھ کی صبح سے پیپلز پارٹی کے رہنماں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں کی آمد کے موقع پر کارساز فلائی اوور اور شاہراہ فیصل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زراری ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ،ڈپٹی اسپیکر سند ھ اسمبلی شہلا رضا ،ایم پی اے سعید غنی اور دیگرنے بھی یادگار شہدا پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یادگارِ شہدا پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دھماکے کی ایف آئی آر ہماری مرضی کی نہیں کاٹی گئی، اس وقت کے حاکم نے یہاں سے شواہد ختم کر دیئے تھے، سانحے کے اگلے روز محترمہ شہدا کے لواحقین کے گھر گئیں۔

متعلقہ عنوان :