عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:23

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) لاہور کی فیملی عدالت میں معروف اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ.میرا کی جانب سے دائر دعوی ٰمیں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں ہوئی . نکاح کا دعوی جھوٹا ہے . عتیق الرحمان نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ یونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی .

اداکارہ میرا کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جعلی نکاح نامے کو کالعدم قرار دے اور عتیق الرحمان کو میرا کا خاوند کہلانے سے روکے . جبکہ جعلی نکاح نامہ بنانے پر عتیق الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے . عدالت نے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے ہر فیصلہ محفوظ کر لیا .عتیق الرحمان نامی شخص کی جانب سے میرا کے خاوند ہونے کا دعوی کیا گیا جس پر گزشتہ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔

متعلقہ عنوان :