صدرمملکت کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن انکالوجی اینڈریڈیوتھراپی بنوں کیلئے پانچ ملین روپے کااعلان

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:19

صدرمملکت کی طرف سے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن انکالوجی اینڈریڈیوتھراپی ..
بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) صدرمملکت ممنون حسین نے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن انکالوجی اینڈریڈیوتھراپی بنوں کیلئے پانچ ملین روپے کااعلان کیاہے تاکہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے کینسرکے غریب مریضوں کوبہترطبی سہولیات میسرآسکیں،یہ رقم مریضوں کے علاج اورہسپتال کے انفراسٹرکچرکوبہتربنانے کیلئے خرچ ہوگی،صدرمملکت ممنون حسین کاکہناتھاکہ حکومت کینسرکے مریضوں کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے ،پانچ ملین روپے کی فراہمی سے کینسر مریضوں کے علاج معالجے کیلئے بہترمالی مددثابت ہوگی،ہسپتال کی انتظامیہ اورڈاکٹروںکی خدمات کوسراہتے ہوئے صدرمملکت کاکہناتھاکہ حکومت کینسرمرض کے حوالے سے آگاہی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ابتدائی ایام سے مریض کی کینسرمرض تشخیص ہونے پربروقت علاج ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرمیڈیسن انکالوجی اینڈریڈیوتھراپی بنوںکوہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :