سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا اجلاس

میرین انشورنس ترمیمی بل 2017ء میں تجویز کردہ ترامیم کو ترتیب وار اور مزید جامع بنانے کیلئے مشاورتی کمیٹی کی تشکیل

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:53

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کامرس و ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں میرین انشورنس ترمیمی بل 2017ء میں تجویز کردہ ترامیم کو ترتیب وار اور مزید جامع بنانے کیلئے وفاقی وزارت تجارت، وزارت قانون، پی این ایس سی، ایس ای سی پی اور این آئی سی ایل پرمشتمل ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی یہ مشاورتی کمیٹی میرین انشورنس ترمیمی بل 2017ء کے حوالے سے اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹرز سعود مجید، روبینہ خالد، نسیمہ احسان، حاجی سیف اللہ خان بنگش، مفتی عبدالستار کے علاوہ وزیر مملکت اکرم انصاری، سیکرٹری تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔