ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، شیخ انصر عزیز

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:53

ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، شیخ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، ایمرجنسی کی صورتحال پر قابو پانے کی صلاحیت کسی بھی ادارے کی کارکردگی اور تیاری کا ثبوت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم سی آئی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر ڈائریکٹوریٹ کا ونگ’’اربن سرچ اینڈ ریسکیو‘‘ پیشہ ور اور فنی مہارت سے لیس ہے، پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بڑھانے کیلئے اربن سرچ ایند ریسکیو کو مزید تربیت حاصل کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اجلاس کو ماہِ ستمبر کے دوران کارکردگی سے متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں موصول ہونے والی کالوں میں 95 کالیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو سے متعلق تھیںجن میں سے 8 آگ و ریسکیو، ایک سلنڈر پھٹنے سے متعلق، ایک بلڈنگز متاثر ہونے، ایک خطرناک جگہوں سے بچائو، 2 روڈ ایکسیڈنٹ سے متعلق، تین پھنسے ہوئے لوگوں سے متعلق جبکہ11 جانوروں کو بچانے سے متعلق، 24 پرندوں کے بچائو سے متعلق، 8 زہریلے کیڑوں سے بچائو کی تھیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ37 کالیں ریسکیو کے ذریعے بچائے جانے والے متاثرین ، جانوروں ، پرندوں اورزہریلے کیٹروں سے متعلق بھی موصول ہوئیں۔متاثرین میںسے چار کو زندہ بچایا گیا، 9 جانوروں اور 22 پرندوں کو بچایا گیا جبکہ ایک زہریلے کیڑے کو مار کر متاثرہ افراد کو ریسکیو کی سہولت فراہم کی گئی۔