احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر وکلا اور وفاقی پولیس کے درمیان صلح ہوگئی

پولیس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست واپسِ توہین عدالت کے نوٹس بھی رکوا دیئے گئے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بطور ثالث کردار ادا کیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کے معاملے پر وکلا اور وفاقی پولیس کے درمیان صلح ہوگئی جس کے بعد پولیس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست بھی واپس لے لی گئی ہے اور پولیس کے تین افسروں کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس بھی رکوا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں وکلا اور پولیس کے اعلیٰ افسران اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلٰیٰ افسر کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بطور ثالث کردار ادا کیا ہے جس کے بعد وکلاء اور پولیس کے مابین صلح ہو گئی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔