پشاور، خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبرسے پشاور میں ہوگی

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:45

پشاور، خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبرسے پشاور میں ہوگی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ 22 اکتوبرسے پشاور میں ہوگی جس میں صوبے کے تمام ڈویژن سے سائیکلسٹ شرکت کرینگے ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کے تعاون اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خیبرپختونخوا سائیکلنگ چیمپئن شپ بائیس اکتوبر صبح نوبجے نادرن بائے پاس رنگ روڈ پر منعقد ہوگی جس میں ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام ڈویژن ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات، ہزارہ اور پشاور کے سو سے زائد سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ دو دن تک جاری رہیگا جس کے افتتاحی روز انفرادی ٹائم ٹرائلز اور ٹیم ٹرائلز ریس ہونگے جو کہ چو دہ چودہ کلومیٹر ہوگی جبکہ 23 اکتوبر کو 28 کلومیبر پر محیط سکریچ روڈ ریس منعقد ہوگا، نثار احمد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اظہر علی شاہ اور سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل محمود خان اور سیکرٹری سپورٹس طارق خان مہمان خصوصی ہونگے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ،ڈائریکٹرجنرل یوتھ اسفندیار خٹک سمیت دیگراہم شخصیات موجود ہونگے ۔