تیسرا ون ڈے،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

تیسرے ون ڈے میںدونوں ٹیموں کی جانب سے 2,2تبدیلیاں کی گئیں پاکستان کی جانب سے امام الحق نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیاجبکہعماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:45

تیسرا ون ڈے،سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تیسرے ون ڈے میںدونوں ٹیموں کی جانب سے 2,2تبدیلیاں کی گئیں ،پاکستان کی جانب سے امام الحق نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیاجبکہعماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے ون ڈے میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلی کی ہے، احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔امام الحق اپنے کیریئر کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا، انہیں محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کیپ دی۔سری لنکا نے میچ کے لئے دوتبدیلیا کی ہیں، سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتھا چمیرا اور کوسل مینڈس کی جگہ چماراکاپوگیدیرا کو جگہ دی گئی ہے۔ٹیم پاکستان نے دبئی میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ابوظبی میں دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :