محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں،
تازہ ترین : 1
محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ..

محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں،

صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کہ وہ محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں اور انہیں تمام تعلیمی طبی اور مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں قبل ازیں وزیر ٹرانسپورٹ سیدناصر حسین شاہ نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد اوشاق خالد میمن کے ہمراہ سابق ایس آر ٹی سی بس ڈپو ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر کا دورہ بھی کیا ،اس مو قع پر سیکرٹری آر ٹی اے حیدرآباد نے بتایا کہ ایس آرٹی سی کے دفاتر اور کمپلیکس پر نیب اور دیہی ترقی کے دفاتر کرائے پر ہیں جنکی ریکوری کی جاتی ہے جبکہ کمپلیکس پر موبائیل مارکیٹ قائم ہے جسکی ریکوری بھی کی جاتی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت دی کہ ریکوری کو اہداف کے ساتھ حاصل کی جائے اور تمام املاک کی تفصیلات روانہ کی جائے تاکہ اس کا جائزہ لیکرفیصلہ کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 18:43:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں