پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی اور صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:43

پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی اور صحافیوں کے مسائل ..
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں وہ گذشتہ شب میڈیا کے نمائندو ں کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے صدر عبدالخالق چانڈیو اور سیکرٹری امجد اسلام کو حیدرآباد پریس کلب کے لیی75لاکھ کا چیک دیا جبکہ ایچ یو جے کے صدر جے پرکاش اور سیکرٹری ظفر ہکڑو کو 25لاکھ روپے کا چیک دیا تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید شیخ ، پی پی ڈویژنل و ضلعی سیکرٹری اطلاعات آفتاب خانزاہ و احسان ابڑو کے علاوہ سینئر صحافیوں و دیگر نے شرکت کی۔