Live Updates

ہم نے حزب اختلاف میں رہتے ہو ئے نواز حکومت کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے،احتساب سب کا ہو نا چاہئے،عمران خان جلد سیاست سے از خود ریٹائرمنٹ لے لیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مخدوم ہاؤس ہالا میں میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات چیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:43

ہم نے حزب اختلاف میں رہتے ہو ئے نواز حکومت کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلد سیاست سے از خود ریٹائرمنٹ لے لیں گے ،ہم نے حزب اختلاف میں رہتے ہو ئے نواز حکومت کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے،احتساب سب کا ہو نا چاہئے یہ بات انہوں نے مخدوم ہاؤس ہالا میں میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہو ئے کہی قبل ازیں وہ کراچی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہالاپہنچے جہاں ان کا رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزماں نے استقبال کیا جس کے بعد وہ مخدوم ہاؤس ہالا پہنچے انہوں نے مخدوم امین فہیم کی بیوہ اور سروری جماعت کے موجودہ روحانی پیشوا صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کی، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، پی پی سندھ کے صدر اور سینئر وزیر نثار کھوڑو و دیگر بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے کہاکہ مخدوم خاندان سے ہماراپرانا رشتہ ہے جمہوریت کے لیے اس خاندان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ 18اکتوبر شہداء کارساز کی یاد میں منایا جاتا ہے پی پی کی حکومت نے ان شہیدوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی ہے اور ان کے گھر کے افراد کو نوکریاں بھی دی ہیں تاہم یہ قربانی کا ہر گز نعم البدل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ احتساب سے کوئی بالاتر نہیں ہے سب کا ہو نا چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے نواز حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم نے حزب اختلاب میں رہتے ہو ئے جمہوریت کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان انشاء اللہ جلد خود ہی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات