چارسدہ ،عوام کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنا ٹی ایم اے کی اولین ذمہ داری ہے،تحصیل ناظم

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:43

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء)تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی کہ عوام کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنا ٹی ایم اے کی اولین ذمہ داری ہے ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر 15اکتوبر سے 19نومبر تک صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہے گا۔ منتخب ناظمین صفائی مہم کی نگرانی کریں ۔ قبرستانوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے مگر بعض عناصر اب بھی قبیح فعل سے باز نہیں آرہے ۔

وہ غازی گل بابا کے قریب قبرستان میں صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف بھی موجود تھے ۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے خلیل بشیر خان عمر زئی اور ڈاکٹر الطاف نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر 15اکتوبر سے 19نومبر تک صفائی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے جس میں ٹی ایم اے کا تمام عملہ حصہ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صفائی مہم کی نگرانی کریں اور جہاں کوئی کوتاہی یا کمی بیشی نظر آئے تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں ۔ انہوں نے قبرستانوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شدید غم و عصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے پابندی لگائی گئی ہے مگر بعض عناصر اب بھی قبیح فعل سے باز نہیں آرہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ کو ٹکانے لگانے کیلئے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے اور قبرستان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہو دیا جائیگا۔