چارسدہ، معیشت کی بہتر کیلئے نیشنل بینک کسانوںکو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریگی، ریجنل جنرل منیجر نیشنل پاکستان وسیم اختر

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:52

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) نیشنل آف پاکستان کے ریجنل جنرل منیجر وسیم اختر نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتر کیلئے نیشنل بینک کسانوںکو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریگی ، تاجر برادری ، طلباء اور پنشنر ز حضرات بلا جھجھک نیشنل بینک کے خدما ت سے استفادہ کریں۔ وہ بدھ کو تنگی میں نیشنل بینک کے نئے برانچ کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر جی ایم او اپریشن سہیل اختر، ا یریا منیجر ارشد محمد ، چارسدہ برانچ کے منیجر امجد علی ظفر اور تنگی برانچ کے منیجر محمد ابراہیم بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل جنرل منیجر وسیم اختر نے کہاکہ نیشنل بینک تنگی برانچ کے آغاز سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا ہے اوراب تنگی کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بینک کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نیشنل بینک تنگی برانچ بھی کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے مہیا کریگی تاکہ پیداواری صلاحیت بڑھ جائے اور معیشت پروان چڑھ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ، طلباء اور پنشنرز حضرات کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرد بلا جھجھک نیشنل بینک تنگی برانچ کے سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل بینک منیجمنٹ نے عوامی مطالبے پر تنگی میں برانچ کھولا ہے اور اب اس کو کامیاب بنانا بھی عوام کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :